جرمن چانسلر اینجیلامارکل نے روبوٹ کو دوست بنا لیا

مارکل نے روبوٹ سے ہاتھ ملایا اور باتیں بھی کیں جس پر طالبات بھی بیحد خوش ہوئیں

جمعرات 26 اپریل 2018 15:36

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) روبوٹس کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے تاہم یہاں تو سیاستدان بھی روبوٹس سے متاثر ہونے لگے ہیں۔جرمنی کی خاتون چانسلراینجیلا مارکل کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے روبوٹ کو دوست بنا لیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن کی چانسلری میں گرل ڈے کی مناسبت سے کچھ طالبات سے ملاقات کی جبکہ طالبات نے اپنے تیار کردٹیکنالوجی پروجیکٹس مارکل کو دکھائے۔جس میں روبوٹ، ورچوئل کلاسزاور مختلف ڈرونز شامل تھے۔اینجیلا مارکل نے جہاں طالبات کی صلاحیتوں کا سراہا وہیں خوش آمدید کہتے روبوٹ کے دلچسپ انداز پر نہ صرف خوب محظوظ ہوئی۔انہوں نے روبوٹ سے ہاتھ ملایا اور باتیں بھی کیں جس پر طالبات بھی بیحد خوش ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :