نااہلی کا فیصلہ چیلنج کریں گے یا نہیں؟۔۔ خواجہ آصف نے نااہل ہوتے ہی بڑا فیصلہ کرلیا

خواجہ آصف کا نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات اپریل 15:06

نااہلی کا فیصلہ چیلنج کریں گے یا نہیں؟۔۔ خواجہ آصف نے نااہل ہوتے ہی ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2018ء) : سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنماء خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں1991ء سے اقامہ اور بیرون ملک تمام اکاؤنٹس ڈکلیئر کیے ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے واضح کیا کہ خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد میری خواجہ آصف سے بات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف مطمئن تھے اور کسی قسم کی پریشانی نہیں تھی۔۔خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کسی نے کوئی کمال نہیں کیا۔میں نے خود بتایا ہے کہ اقامہ ہے۔1991ء سے اقامہ اور بیرون ملک تمام اکاؤنٹس ڈکلیئر کیے ہوئے ہیں۔ یہ اقامہ بھی میں الیکشن کمیشن کو دکھایا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آبا د ہائیکورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا۔۔خواجہ آصف نے ہمارے پروگرام میں بتایا کہ اقامہ کبھی نہیں چھپایا۔ الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی میں بھی خواجہ آصف نے اقامے کوڈکلیئر کیا ۔