حنا پرویز بٹ نے اداکارہ مدیحہ گوہر کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

جمعرات اپریل 15:37

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اداکارہ و ہدایتکارہ مدیحہ گوہر کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی، قراداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اداکارہ مدیحہ گوہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے،اداکارہ نے تھیٹر کے پلیٹ فارم سے سماجی اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا،ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کو ستارہ امتیاز اور نیدر لینڈ کی حکومت نے ان کو پرنس کلاس ایوارڈ سے نوازا،یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی وہ پہلی پاکستانی خاتون تھی جبکہ حکومت پاکستان کی طرف سے ان کو فاطمہ جناح ایوارڈ بھی دیا اور انہی خدمات کے پیش نظر ان کو نوبل انعام کیلئے بھی نامزد کیا گیا ،لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فن اور آرٹ میں ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل کالج آف آرٹ کے کسی ڈیپارٹمنٹ یا الحمراء کے کسی ہال کا نام ان کے نام سے منسوب کیا جائے۔