نور پور پیرا قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کل لاہور میں کھیلی جائے گی

جمعرات 26 اپریل 2018 15:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) نور پور پیرا قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کل جمعہ کو واپڈا سپورٹس کمپلیکس، لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے مطابق ایونٹ میں شرکت کیلئے پیرا ایتھلیٹس اور آفیشلز لاہور پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے انعقاد کا مقصد ملکی سطح پر پیرا تائیکوانڈو کے بارے آگاہی پیدا کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ ان ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ کامیاب ایتھلیٹس میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔ چیمپئن شپ کے بہترین ایتھلیٹس کو آئندہ ماہ ویتنام میں شیڈول ایشین پیرا چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :