کراچی،انٹرویو کیلئے آیاشخص3 موبائل چرا کر بھاگ گیا

جمعرات 26 اپریل 2018 15:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) کراچی میں شارع فیصل پر واقعے نجی سیکیورٹی کمپنی میں انٹرویو کے لیے آیا شخص نجی سیکیورٹی کمپنی سے موبائل چوری کرکے چلتا بنا۔

(جاری ہے)

کراچی میں سیکیورٹی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کی اپنی سیکیورٹی کمزور نکلی نجی سیکیورٹی کمپنی میں انٹرویو کے لیے آنے والے شخص نے آفس سے 3 موبائل چوری کرلیے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم انٹرویو دینے کے لیے آتا ہے اور 3موبائل فونز چوری کرکے آفس سے فوری طور پر نکل جاتا ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج قانون نافذ کرنے والے ادارے کو فراہم کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :