کابینہ توسیع کا استحقاق وزیراعظم آزاد کشمیر کوہے، جنہوںنے عوام کی فلاح وبہبود ا، تعمیروترقی کے کیلئے کابینہ میں اضافہ کیا ،ْراجہ مشتاق منہاس

آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پربھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور آئندہ بھی پاکستان میںمسلم لیگ (ن) ہی حکومت بنائے گی ،ْوزیر اطلاعات آزاد کشمیر

جمعرات 26 اپریل 2018 15:37

ڈڈیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) آزادجموںوکشمیرکے وزیراطلاعات ،سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمد منہاس نے کہاہے کہ کابینہ توسیع کا استحقاق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کوہے جنہوںنے آزادکشمیرمیں دوگناہ ترقیاتی بجٹ ہونے کے باعث خطہ کے عوام کی فلاح وبہبود اور تعمیروترقی کے سفر کوتیز کرنے کے لیے کابینہ میں اضافہ کیا۔

آزادکشمیرمیںجلدبلدیاتی الیکشن کروائے جائیں گے۔بلدیاتی الیکشن کے لیے ووٹرلسٹوں کی تیاری کاکام شروع ہے ۔ راجہ محمدفاروق حیدرخان کی حکومت اقتدارکونچلی سطح پرعوام کے منتخب نمائندوں کومنتقل کرنے کے لیے بلدیاتی الیکشن کروارہی ہے ۔ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان ، سالارجمہوریت سردارسکندر حیات اور میاں محمدشہبازشریف کے ویژن پرلوگوں نے اعتماد کرتے ہوئے آزادکشمیرمیں مسلم لیگ (ن) کوبھاری اکثریت سے کامیابی دلائی۔

(جاری ہے)

میاں محمدنوازشریف کاویژن تعمیروترقی اور غریب لوگوں کی فلاح وبہبود کانام ہے ،پاکستان میںآئندہ لیکشن میں میاں محمدنوازشریف کاراستہ روکنے کے لیے مخالفین سازشیںکررہے ہیں۔2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پربھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور آئندہ بھی پاکستان میںمسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی۔تحصیل ڈڈیال کے لینڈ ریکارڈ کوکمپیوٹرائز کرلیاگیاہے۔

آزادکشمیر کی دیگرتحصیلوں اور اضلاع میں بھی لینڈریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن کاکام شروع کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انھوں نے ڈڈیال میں میڈیانمائندگان اور مسلم لیگ ن تحصیل کے صدرعابد یاسین کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ تحصیل ڈڈیال کے لینڈ ریکارڈ کے کمپیوٹرائزیشن سے اہلیان ڈڈیال کو اپنی اراضی کے متعلق نقول فوری طورپر کمپیوٹرائزڈ طریقے سے دستیاب ہوسکیں گی اورکمپیوٹرائز ریکارڈ میں توڑپھوڑکی گنجائش نہیں ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت راجہ محمد فاروق حیدرخان کی قیادت میں خطہ کی تعمیروترقی ،عوامی فلاحی ورفاعی منصوبہ جات کی تکمیل اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پرعمل پیراہے۔ سابقہ دور حکومت میں آزادکشمیرکی سڑکات کھنڈرات کانمونہ پیش کررہی تھی۔ راجہ محمدفاروق حیدر خان نے اقتدارسنبھالتے ہی آزادکشمیرکوپاکستان سے ملانے ،اضلاع سے اضلاع اور تحصیلوں کوملانے والی تمام سڑکات کی مثالی تعمیرکاکام جاری ہے۔

انھوں نے کہاکہ حلقہ ڈڈیال کی مین سڑک اور دیگررابطہ سڑکوں کی ایک سال قبل تعمیرکاکریڈٹ وزیرحکومت وممبراسمبلی چوہدری مسعود خالد کوجاتاہے جنھوں نے ڈڈیال میں سڑکات کی تعمیرکے علاوہ دیگرتعمیروترقی کے کاموں کوبروقت مکمل کرنے کاتہیہ کررکھا ہے۔ انھوں نے کہاکہ عوام کوبااختیاربنانے کی پاداشت میں میاں محمدنوازشریف کودیوار سے لگایاجارہاہے۔

مخالفین کے تمام حربے ناکام ہونگے اور میاں محمدنوازشریف کی ترقی کی سیاست کامیاب ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کو حکومت سنبھالتے ہی بڑے چیلنجوں کاسامناتھا ۔مشکل ترین حالات میں راجہ محمدفاروق حیدرخان اور کابینہ نے مشکل فیصلے کیے جس میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کابڑاحوصلہ بھی شامل ہے۔ کارکنوں کی وجہ سے آزادکشمیرمیں این ٹی ایس،غیرجانبدارانہ پبلک سروس کمیشن اورمحکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ ہوئی ہیں۔ آزادکشمیربھرکے ضلعی ہسپتالوں میں فری ایمرجنسی سروسز بھی حکومت کااہم کارنامہ ہے۔