وزیرمال اور وزیراطلاعات آزاد کشمیر نے کمپیوٹرائزلینڈ ریکارڈ ’سروس سنٹر‘ڈڈیال کاباقاعدہ افتتاح کر دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 15:37

ڈڈیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) آزادجموںوکشمیرکے وزیرمال ،بہبود آبادی سردارفاروق سکندراورآزادکشمیرکے وزیراطلاعات ،سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمد منہاس نے کمپیوٹرائزلینڈ ریکارڈ ’’سروس سنٹر‘‘ڈڈیال کاباقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پرسینئرممبربورڈ آف ریونیوفیاض علی عباسی، سیکرٹری اطلاعات،سیاحت وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد، ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال، کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری محمدطیب، ایڈیشنل کمشنربحالیات حافظ نیاز احمد، ڈپٹی کمشنر سردارعدنان خورشید خان،ڈائریکٹراطلاعات امجدحسین منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹرسیاحت محمدموسیٰ خان، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمدنعیم، تحصیلدار محمدرفیق مغل بھی موجود تھے۔

اس موقع پرڈائریکٹرجنرل آئی ٹی ڈاکٹر محمدرفیق نے بتایاکہ آزادکشمیرمیں لینڈ ریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں آزادکشمیرکی تین تحصیلوں ڈڈیال، ہٹیاں بالااور تحصیل دھیرکوٹ کے لینڈ ریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈ کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

تینوں تحصیلوں کے مال کے ریکارڈکامکمل کمپیوٹرائزیشن ڈیٹا تیار ہو گیاہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت تحصیل ڈڈیال کی زمینوں کے ریکارڈ کے متعلقہ نقل فرد، نقل حسرہ گرداوری، نقل مثل حقیت ،انتقال ، جمعہ بندی اور دیگرزمینوں کے متعلق نقول کے حصول کے لیے بائیومیٹرک سسٹم نصب کردیاگیاہے۔

زمینوں کے مالکان اپنی زمینوں کی نقول ڈڈیال لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سنٹرسے چند منٹوں میں حاصل کرسکتے ہیںجبکہ بیرون ممالک زمینوں کے مالکان کواپنی زمینوں کے متعلق معلومات بھی آن لائن دستیاب ہوگی۔ انھوں نے بتایاکہ جدیدترین لینڈ ریکارڈ کے کمپیوٹرائزیشن کے بعد زمینوں کے ریکارڈ میں توڑ پھوڑ اور دیگرخرابیوں کاسدباب ہوگا۔ اس موقع پروزیرمال سردارفاروق سکندر اور وزیراطلاعات سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمد منہاس نے ڈڈیال لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سنٹر میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ریکارڈ مال کے نقول کے سلسلہ میں پراسس کاعملی مشاہدہ کیا۔

انھوں نے تحصیل ڈڈیال کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سنٹر میں حصول نقول اراضی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے بعض اہم امور کومزیدبہتربنانے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پرآزادکشمیرکے وزیراطلاعات ،سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمدمنہاس نے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان کو اور آزادکشمیرکی سیکرٹری اطلاعات، سیاحت وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد نے وزیراطلاعات سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمدمنہاس کو یادگاری شیلڈزپیش کیں۔

متعلقہ عنوان :