Live Updates

سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 26 اپریل 2018 15:31

سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2018ء) مراد سعید تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تشویشناک حالت پر چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانی محنت کشوں کی حالت قابل رحم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ چار سال سے سعودی جیلوں میں قید پاکستانی محنت کشوں کے لیے متعدد بار سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کر چکے ہیں اور پارلیمنٹ میں بھی اس مسئلے کو کئی دفعہ اٹھایا جا چکا ہے لیکن کوئی خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے ۔ اس لیے اب چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی سزاوں میں کمی لائی جا سکے ۔

(جاری ہے)

مراد سعید نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ حکومتی غفلت پر ازخود نوٹس لیں اور جسٹس ثاقب نثار انسانی بنیاد پر اپنے ہم وطنوں کی مدد کریں، اگر عدالت کو جیلوں میں قید شہریوں کی تفصیلات درکار ہیں تو میں فراہم کروں گا۔واضح رہے کہوزیرخارجہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا تھا پاکستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد 3 ہزار 87 سعودی عرب کی جیلوں میں موجود ہے جبکہ یو اے ای میں 2 ہزار 710 پاکستانی شہری نظر بند ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات