سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ہوگا،

اس مرحلہ میں چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز اور سی پیک میں روزگار کے مواقع پر سیمینار سے مقررین کا خطاب

جمعرات 26 اپریل 2018 15:53

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ہوگا، اس مرحلہ میں چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے ان خیالات کا اظہار مقررین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز اور سی پیک میں روزگار کے مواقع کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک روزہ سیمینار کے دوران کیا۔

سیمینار میں معروف ماہرین اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ، ڈاکٹر اعجاز اکرم، ڈاکٹر ظفر محمود، سعود بنگش اور ڈاکٹر نادیہ فاروق سمیت مختلف مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاک چین صنعتی تعاون کے تحت صوبوں کی جانب سے منتخب9 زونز کی شمولیت کا فیصلہ ہوا ،اس مقصد کے لئے صوبوں نے مختلف مقامات کی نشاندہی کی تھی جن میں خیبر پختونخوا کی جانب سے رشکئی اکنامک زون اور سندھ کی جانب سے چائنہ اکنامک زون داریجی، بلوچستان کی جانب سے بوستان اکنامک زون اورپنجاب کی جانب سے چائنہ اکنامک زون شیخوپورہ، گلگت بلتستان کی جانب سے مقپونداس گلگت جبکہ کشمیر کی جانب سے بھمبر صنعتی زون کو شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئی سی ٹی ماڈل انڈسٹریل زون بنانے جبکہ فاٹا کی جانب سے مومند ماربل انڈسٹریل زون بنانیں جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے سرمایہ کار سٹیل، سیمنٹ، توانائی، ٹیکسٹائل اور آٹو سیکٹر کے شعبے میں دلچسپی لے رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستانی حکام چین کے سرمایہ کاروں کے لیے مراعاتی پیکج کا مسود ہ تیار کر رہے ہیں۔