خواجہ آصف بھی تاحیات نااہل!۔مریم نواز نے سرعام احتجاج کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا!

خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پرفائل پکچر بدل دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات اپریل 15:41

خواجہ آصف بھی تاحیات نااہل!۔مریم نواز نے سرعام احتجاج کا نیا طریقہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) سینئیر سیاست دان خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پرفائل پکچر بدل دی۔تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو نا اہل قرار دیا ہے۔جس کے بعد مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر بدل دی ہے۔نئی پروفائل پکچر میں مریم نواز خواجہ آصف کے ہمراہ ہیں۔

اور دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)


یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت نا اہل قرار دے دیاہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا یا۔ فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سنایا۔ خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا ۔ فیصلے کے مطابق ن لیگ کے سینئییر رہنما خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے۔ عدالت نے خواجہ آصف کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا۔