ن لیگ کی مشکلات مزید بڑھیں گی، ڈٹ کرمقابلہ کیا توسرخروہوگی،سہیل وڑائچ

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات اپریل 15:47

ن لیگ کی مشکلات مزید بڑھیں گی، ڈٹ کرمقابلہ کیا توسرخروہوگی،سہیل وڑائچ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2018ء) : سینئرتجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ ن لیگ مشکل میں ڈٹ کرکھڑی رہی توسرخروہوگی،تاریخ بتاتی ہے کہ مئوقف پرڈٹ کرمقابلہ کرنے والوں کیلئے قوم کی رائے بدل جاتی ہے،اگر مسلم لیگ ن نے 2000ء کی طرح مصلحت کا مظاہرہ کیا توپھر مشکلات بڑھ جائیں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کرسیاسی پرندے اقتدار ملنے والی پارٹی کی طرف جارہے ہیں۔

اس طرح کے مقدمات کا جب فیصلہ الیکشن سے کچھ دیرپہلے ہو تواس کااثر الیکشن پربھی پڑتا ہے۔انتقامی احتساب کا سلسلہ پچھلے 70سال سے جاری ہے۔نااہلی خواجہ آصف کی ہوئی ہے لیکن دوسرا فریق خوش ہے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی خواجہ آصف کے پاس بہت سارے آپشن موجود ہیں۔ وہ بات بھی کرسکتے ہیں ،چیلنج بھی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن مزید مشکلات کا شکار رہے گی۔

مزید لوگ بھی پارٹی کوچھوڑ کرجائیں گے۔دوسری جانب طاقت بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مزاحمت کریں اور ڈٹ کا کھڑے رہیں تو تاریخ بتاتی ہے کہ پھر قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہے اور قوم کی رائے بھی بدل جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر مسلم لیگ ن نے 2000ء کی طرح کوئی کمپرومائز نہ کیا اور ڈٹ کا کھڑی رہی توسیاست زندہ رہے گی لیکن اگر مصلحت کا مظاہرہ کیا توپھر مشکلات بڑھ جائیں گی۔