جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نااہل کرا دو

یاد رکھو ۔۔عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیں گے‘مریم نواز کا ردعمل

جمعرات اپریل 15:56

جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نااہل کرا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نااہل کرا دو، مگر یاد رکھو عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیں گے۔انشاء اللہ ۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا ہے۔