عمران خان کی مسلسل جدوجہد اورانتھک محنت سے آج پورے پاکستان میں لوگ پی ٹی آئی میںشمولیت اختیار کررہے ہیں،سخی عطا محمد

جمعرات اپریل 16:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف تحریک انصاف کے سینئررہنما ضلع جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکریٹری رازخان پٹھان کی قیادت میں سخی عطا محمد سومرو،شفیق احمدسومرو،جنید احمد سومرو،رفیق بھگیواور ریحان لاشاری نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں اعلان کردیا اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی رازخان پٹھان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنائے میڈیاسے اس موقع پر رازخان پٹھان نے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی راز خان پھٹان نے کہاکہ عمران خان کی مسلسل جدوجہد اورانتھک محنت سے آج پورے پاکستان میں لوگ پی ٹی آئی میںشمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ عوام مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی سے بیزار ہوگئے ہیں کیونکہ دونوں پارٹیوں نے مسلسل حکومت میں رہ کر بھی عوام کوکچھ ریلیف نہیں دیا صرف کرپشن کی ہے اور عوام کا بنیادی مسائل بجلی، گیس، صاف پانی ،صحت ،تعلیم اور روڈ راستے ہیںمگر ان سب سے عوام محروم ہے اور اب پاکستان کی 21 کروڑ عوام کی اُمید کی آخری کرن عمران خان ہے کیونکہ پی ٹی آئی غریبوں کی ہمدرد ہے اور انشااللہ 29 اپریل کو لاہور مینار پاکستان کا سونامی جلسے سے یہ ثابت ہو گا کہ عوام اب عمران خان کے ساتھ ہے اور نشااللہ آنے والے الیکشن میں پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی ۔