انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بندش کا فیصلہ فوراً واپس لیا جائے‘لاہور چیمبر آف کامرس

جمعرات 26 اپریل 2018 16:16

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بندش کا فیصلہ فوراً واپس لیا جائے‘لاہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو بند کردینے کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم ادارے کی بحالی پر توجہ دے کیونکہ ملک کی صنعتوں کا اس سے بالواسطہ اور بلاواسطہ گہرا تعلق ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ صنعتوں کے لیے بہت اہم ہے، لاہور چیمبر طویل عرصہ سے اس کی بحالی کا مطالبہ کررہا ہے لیکن حکومت نے سٹیک ہولڈرز کے مفادات کے منافی فیصلہ کیا، کاروباری برادری یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بندش کا فیصلہ کیوں اور کس کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر یکطرفہ طور پر کردیا گیا ہے، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ انجینئرنگ سیکٹر اور دیگر صنعتوں کے لیے بہت اہم کردار ادا کررہا تھا اور اس کی بندش صورتحال کو خراب کرے گی اور انجینئرنگ سیکٹر سمیت دیگر شعبہ جات بٴْری طرح متاثر ہونگے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بندش کا فیصلہ فورا واپس نہ لیا گیا تو آٹو اور وینڈنگ انڈسٹری کو بھاری نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ جیسا اہم ادارہ بند کرنے سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھی اچھا پیغام نہیں جائے گا، اداروں کی بندش مسائل کا حل نہیں بلکہ حکومت ان کی بحالی کے لیے مربوط پالیسی وضع کرے۔

متعلقہ عنوان :