عریشمہ مریم نے ماڈلنگ کے ساتھ گلوکاری شروع کردی‘

وہ آج کل اپنے نئے گانے کی ویڈیو کے ریکاڈنگ میں مصروف ہیں

جمعرات 26 اپریل 2018 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈھول پلیئر عریشمہ مریم نے ماڈلنگ کے ساتھ گلوکاری بھی شروع کردی،آج کل اپنے نئے گانے کی ویڈیو کے ریکاڈنگ میں مصروف ہیں،ان کا ویڈیو گانا عید پر ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عریشمہ نے بتایا ہے کہ میری اصل پہچان اور شہرت کا باعث ڈھول پلیئر ہے لیکن اب میں ماڈلنگ کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں بھی اپنا نام بنانا چاہتی ہوں۔اس وقت میری تمام تر توجہ اپنے ویڈیو گانے کی طرف ہے ۔گانے کی شاعری اور موسیقی کی بارے میں ابھی معلومات شیئر نہیں کر سکتی کیونکہ میں سب کو سرپرائز دینا چاہتی ہوں ۔اپنے پہلے گانے کیلئے میں بہت پرجوش ہوں۔

متعلقہ عنوان :