ماڈلنگ سے حاصل تجربے نے حوصلہ بلند کیا ہے ‘ اداکارہ ماہا منظور

جمعرات 26 اپریل 2018 16:11

ماڈلنگ سے حاصل تجربے نے حوصلہ بلند کیا ہے ‘ اداکارہ ماہا منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) ماڈل و اداکارہ ماہا منظور نے کہا ہے کہ ماڈلنگ سے حاصل تجربے نے حوصلہ بلند کیا ہے ۔میری پہلی ترجیحی ماڈلنگ ہے ابھی ڈراموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔مجھے دو فلموں کی آفرز ہوئی ہیں لیکن میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے ابھی فلم سائن نہیں کی ہے ۔

(جاری ہے)

میں ابھی ذہنی طور پر فلم میں کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں ۔ماہا منظور نے ’’آئی این پی‘‘ کو بتایا مستقبل میں اچھا سکرپٹ اور کردار ملا تو ضرور کام کرو گی ۔بھارتی فلموں کو میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔اپنے ملک کیلئے کام کرنا چاہتے ہوں ۔ہمارے ڈرامے اور فلمیں کسی سے کم نہیں ہوں ۔مائرہ خان کی انڈین فلم ’’ریئس ‘‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :