مجھے کسی مرد نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا ‘ رابی پیرزادہ

جمعرات اپریل 16:16

مجھے کسی مرد نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا ‘ رابی پیرزادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء)پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مجھے کسی مرد نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا ،ہماری فیلڈ میں خواتین بندوں سے زیادہ ہراساں کرتی ہیں۔ایک ویڈیو پیغام میں گلو کارہ نے کہا کہ میچور خواتین کو کوئی بھی جنسی طور پر ہراساں نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

لوگ چھوٹی بچیوں یا ایسی خواتین کو ہراساں کرتے ہیں جو بولتی نہیں ہیں ،میرے جیسی خاتون یا جو خواتین باتیں کر رہی ہیں ان کو ہراساں کرنے کی کوئی ہمت نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے خواتین نے ہراساں کیا کیونکہ ہم بندوں سے بچ کر رہتے ہیں لیکن خواتین کس طرح سے گلے ملتی ہیں یا بات کرتی ہیں وہ کسی کو نظر نہیں آتا ہماری فیلڈ میں خواتین مردو ں سے زیادہ ہراساں کرتی ہیں۔