طالبان افغانستان کی تعمیر نو کے لیے اپنا کردار ادا کریں، امریکی سیکریٹری خارجہ

جمعرات 26 اپریل 2018 16:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) امریکا کے قائم مقام سیکریٹری خارجہ جان سلیوان نے افغان طالبان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے نئے حملوں کے اعلان کا کوئی جواز نہیں بنتا، طالبان معصوم شہریوں کی زندگیوں کو غیر محفوظ بنارہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سیکریٹری خارجہ جان سلیوان نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے حالیہ دنوں ہونے والے حملوں کے پیغام دیا ہے کہ طالبان پناہ گاہوں سے باہر نکل کر ملک کی تعمیر نو کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

جان سیلوان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جانب سے نئے حملوں کی دھمکی دینا معصوم زندگیوں کو غیر محفوظ بنارہا ہے۔امریکی سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ہر مشکل وقت میں افغانستان کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، افغان صدر کہہ چکے کہ طالبان گولیوں، بموں کو ووٹ میں تبدیل کردیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن کی تاریخی پیش کش کی ہے، اس سے بہتر کوئی اور حل نہیں ہوسکتا۔

قائم مقام سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے نئے حملوں کے اعلان کا کوئی جواز نہیں بنتا، حملوں میں ہمیشہ معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔امریکا کے سابق سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن کی بر طر فی کے بعد جان سلیوان کو قائم مقام سیکریٹری خارجہ منتخب کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا منصوبہ پیش کیا تھا، جس میں بالآخرطالبان کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔