ترکی میں جمہوریت اخبار کے متعدد ملازمین کو قید کی سزائیں

جمعرات 26 اپریل 2018 16:26

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) ترکی میں اپوزیشن اخبار جمہوریت کے متعدد ملازمین کے خلاف سزائوں کا عدالتی اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق استنبول کی ایک عدالت نے اخبار کے ناشر آکین اتالائے، مدیر اعلی مراد سابونچو اور تفتیشی صحافی احمد سیک کو چھ سال سے زائد کی سزائیں سنائی ہیں۔ اس اخبار کے سترہ ملازمین پر دہشت گرد تنظیموں سے تعاون اور ان کی تشہیر کرنے کے مقدمات قائم کیے گئے تھے۔ تین ملزمان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ عدالت کے مطابق اپیل کورٹ کا فیصلہ آنے تک ان افراد کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ جمہوریت کا شمار انقرہ حکومت کے ناقد اخبارات میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :