ایران نے تل ابیب کو نشانہ بنایا تو ہم تہران کو نشانہ بنائیں گا،اسرائیل

جمعرات 26 اپریل 2018 16:27

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے تل ابیب کو اپنے حملے کانشانہ بنایا تو اسرائیل تہران کو نشانہ بنائے گا۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے وزیر دفاع ایوی ڈور لیبر مین نے یہ بات لندن بیس عربی زبان کی سعودی ویب سائٹ ’ایلف‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ اسرائیل جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر ایران تل ابیب پر حملہ کرتا ہے تو ہم بھی تہران پر حملہ کر دیں گے۔