آرمنیا کی پارلیمنٹ ملک کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب یکم مئی کو کرے گی

جمعرات 26 اپریل 2018 16:27

یریوان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) آرمنیا کی پارلیمنٹ ملک کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب یکم مئی کو کرے گی۔جمعرات کو آرمینیا کی پارلیمنٹ کی ویبسائٹ پر جاری آرمینین صدر کے ایک بیان کے مطابق ملک کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب یکم مئی کو پارلیمانی اجلاس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آرمنیا میں گزشتہ دو ہفتے سے سیاسی بحران چل رہا ہے،وزیر اعظم سرش سرکشان نے گذشتہ پیر کو اپنے عہدے سے استعفی دیدیا تھا،بیان کے مطابق نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد ہی نئے پارلیمانی انتخابات کے لئے تیاری کی جائے گی۔آرمینیا کے صدر آرمن سارکیسان نے کہا کہ آرمینیا اپنی تاریخ کا نیا باب رقم کرنے جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :