گورنمنٹ سیکنڈری انسٹی ٹیوٹ فار بلائنڈ بہاولپور نے چوتھا انٹرسکول بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعرات 26 اپریل 2018 16:27

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) گورنمنٹ سیکنڈری انسٹی ٹیوٹ فار دی بلائنڈ بہاولپور نے چوتھا انٹر سکول بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، بہاولپور نے فیصلہ کن معرکے میں المدثر اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کھاریاں کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام میرپور، آزاد کشمیر میں کھیلا گیا چوتھا انٹرسکول بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کھیلے گئے فائنل میں المدثر اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کھاریاں نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، صیام 32 اور وقار 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں گورنمنٹ سیکنڈری انسٹی ٹیوٹ فار بلائنڈ بہاولپور نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پورا کیا، مبشر 72 اور عثمان 51 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ عثمان کو عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ محمد شاہ زیب بی ون کیٹگری، محمد یاسر بی ٹو کیٹگری اور محمد سہیل بی تھری کیٹگری سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ اور نائب چیئرمین الیاس ایوب نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :