اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس، ہالپ، کربر، چینکووا، زرینا دیاس اور وانڈی ویگے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 26 اپریل 2018 16:27

اسٹٹ گارٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سیمونا ہالپ، اینجلیق کربر، پولو چینکووا، زرینا دیاس اور کوکو وانڈی ویگے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سلواکین کھلاڑی مگڈالینا کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6، 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، امریکن کھلاڑی کوکو وانڈی ویگے نے ہم وطن کھلاڑی سیلونی سٹیفنز کو 6-1 اور 6-0 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، زرینا دیاس بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے ویتھوفٹ کو شکست دی، پولو چینکووا نے میڈیسن کیز کو شکست فاش سے دوچار کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :