کم جہیز کیوں لائی؟ شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات اپریل 15:57

کم جہیز کیوں لائی؟ شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر بیوی کو زیادتی کا نشانہ ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) : کم جہیز لانے پر شوہر نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر تین دن پُرانی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس کے مطابق یہ معاملہ تب سامنے آیا جب متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ داماد کی جانب سے جہیز کے لیے کیا گیا مطالبہ پورا نہ کر سکے جس پر شوہر نے اپنے دوستوں کو بلوا کر بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے شوہر کو گرفتار کر لیا جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزمان مفرور ہیں۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئے اپنے بیان میں بتایاکہ میرے شوہر نے میرے گھر والوں سے سونے کے زیورات کا مطالبہ کیا تھا۔ اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر میرے شوہر نے میرے ساتھ یہ سلوک کیا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس واقعے سے تین روز قبل ہی میری شادی ہوئی تھی۔ بھارت کے ایک اور علاقہ میں کم جہیز لانے پر طعنوں سے تنگ آ کر ایک لڑکی نے خود کُشی کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :