میزان بینک نے شیئر ہولڈرز کو ڈیوڈنڈ کی ادائیگی اور ٹیکس سرٹیفکیٹس الیکٹرانک سروس کے ذریعے فراہم کرنا شروع کردیے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 اپریل 2018 15:58

میزان بینک نے شیئر ہولڈرز کو ڈیوڈنڈ کی ادائیگی اور ٹیکس سرٹیفکیٹس الیکٹرانک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان کا پہلے اور سب بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق سی ڈی سی کی کیش ڈیوڈنڈ رجسٹرریگولیشنز پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ میزان بینک ملک کا پہلا اسلامی بینک ہے جو اپنے حصص یافتگان کو ای۔ ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کیلئے مکمل الیکٹرانک سروس ون ونڈو سلوشن پیش کررہاہے۔

ای ڈیوڈنڈ کی ون ونڈو سلوشن مکمل طورپر الیکٹرانک سسٹم ہے جس سے میزان بینک کے حصص یافتگان اب اپنے کیش ڈیوڈنڈ ادائیگی کا ریکارڈ اور ٹیکس ریٹرن کی ہسٹری محفوظ، مو ئثر ، جدید اور حاصل فری سروس سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سروس سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک طریقے سے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرتے وقت الیکٹرانک ڈیوڈنڈ ، زکوٰة ، ٹیکس کٹوتی میں بھی سپورٹ فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

میزان بینک پاکستان کا واحد اسلامی بینک ہے جو ڈیوڈنڈ کی آن لائن ادائیگی کے ساتھ ساتھ counter foil بھی فراہم کررہاہے تاکہ اس کے حصص یافتگان ٹیکس اور زکوٰة کی کٹوتی کی تفصیلات بھی باآسانی آن لائن دیکھ سکیں۔ میزان بینک ملک کے 159شہروں میں 600سے زائد برانچز کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا اسلامی بینک اور مجموعی طورپر ملک کا ساتواں بڑا بینک ہے۔

میزان بینک اپنے ویژن "اسلامی بینکاری اوّلین ترجیح"پر عمل پیرا ہے۔ بینک کئی سالوں سے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔ JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ A1+ ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔