خواجہ آصف کی نا اہلی کا فیصلہ بھاری دل کے ساتھ تحریر کر رہے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 اپریل 2018 15:59

خواجہ آصف کی نا اہلی کا فیصلہ بھاری دل کے ساتھ تحریر کر رہے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) :اسلام آبادہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت نا اہل قرار دے دیاہے۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا یا۔ فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سنایا۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا ۔ فیصلے کے مطابق ن لیگ کے سینئییر رہنما خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے۔ عدالت نے خواجہ آصف کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا۔خواجہ آصف کی نا اہلی کے تحریر فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ہم یہ فیصلہ بھاری دل کے ساتھ تحریر کر رہے ہیں۔ایک سیاسی شخص کو نا اہل کرنے کی بجائے ووٹر ز کے خواب ٹوٹنے کا دکھ ہے،خواجہ آصف نے اپنے کاغذات میں ملازمت کے معاہدہ کو چھپایا جو کہ ا یک مہلک اقدام ہے۔