بھمبر میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے، مرز ا انعام الحق

جمعرات 26 اپریل 2018 16:10

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) جماعت اسلامی بھمبر کے راہنماء مرز ا انعام الحق نے کہا ہے کہ بھمبر میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے شہری آبادی پورے شہر میں مٹی کے بنے ہو ئے فوٹ پاتھ پر سفر کرتے ہیں اور سکول کے بچے مکمل طور پر مٹی پھانکتے رہتے ہیںانہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے منصوبے تو پتہ نہیں گرائونڈ پر نظر آتے ہیں یا نہیں لیکن سیورج کا منصوبہ جو زمین کے اند ہوتا ہے وہ ضرور ابل کر گرائونڈ پر آجاتا ہے اور لوگ خوار ہوتے رہتے ہیں ایڈمنسٹریٹر صاحب اپنے دفتر تک محدود رہتے ہیں انہیں لوگوں کی مشکلات کا کوئی اندازہ نہیں ہے کوڑے کے ڈھیر اٹھانے کا کا کوئی مناسب بندوبست نہیں ہے اور نہ ہی سڑکوں پر پڑی مٹی اٹھانے میں کوئی دلچسپی ہے بھمبر میں بلدیہ کے ادارے اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں

متعلقہ عنوان :