آزاد کشمیر کو کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے، مرزا انعام الحق

جمعرات اپریل 16:10

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) جماعت اسلامی بھمبر کے راہنماء مرزا انعام الحق نے ایک بیان میں کہا ہے آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے انہوں نے کہا ہے دنیا بھر کے پاکستانی سفارت خانو ں میں ہی نہیں بلکہ دوست ممالک کے سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرے پوری دنیا میں مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے لوگ آباد ہیں انہیں لوگوں میں سے قابل لوگو ں کو کشمیر ڈیسک میں تعینات کیا جائے یں تحریک آزادی کشمیر کیلئے ہر طرح کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں