پونہ موڑ تا سنگڑھ روڈ کی پختگی حکومت آزاد کشمیر کا سنہری کارنامہ ہے ، راجہ اختر

جمعرات اپریل 16:10

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) پونہ موڑ تا سنگڑھ روڈ کی پختگی حکومت آزاد کشمیر کا سنہری کارنامہ ہے سڑک کی تعمیر سے اہلیان علاقہ کو سفری سہولیات میسر ہو ں گی ان خیالات کا اظہار چیئر مین راجہ محمد اختر خا ن نے بھمبر پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چیئر مین راجہ محمد اختر نے کہا ہے کہ سڑک کی تعمیر معیار کے مطابق کی جا رہی ہے اور محکمہ شاہرات ہائی وے کی نگرانی معیاری سڑک کی تعمیر پر محکمہ ہائی وے خراج تحسین کا حق دار ہے عوام علاقہ ایک عرصہ سے سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا معیاری سڑک کی تعمیر سے عوام علاقہ کابھی ایک دیرینہ مسلئہ حل ہو گا جبکہ عوام علاقہ کو سفری سہولیات میسر ہوں گی

متعلقہ عنوان :