اسپن بولرز کا سکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کیمپ 2 سے 12 مئی تک لاہور میں ہوگا

جمعرات 26 اپریل 2018 16:10

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پی سی بی کے زیر اہتمام اسپن بولرز کا سکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کیمپ 2 سے 12 مئی تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا، اسپنرز کا انتخاب ریموٹ ایریا سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز سے کیا گیا ہے، اعلان کردہ اسپنرز میں عبداللطیف طاہر، ابرارخان، وسیم ظفر، محمد ایوب، صلاح الدین، معزز خان ، ایم جنید، محمد عامر، عمر حیات، فرمان علی، محمد دین، محمد حسین، سمیر اللہ، نجم نصیر کیانی، رسول بخش، ذیشان خان، ایم اسد، اضغر علی، جواد علی، جنید شاہ، عبیداللہ، ابرار خان، عبداللہ طاہر، محمد ایوب اور وسیم ظفر شامل ہیں۔