لاہور چیمبر کاانجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بندش کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

جمعرات 26 اپریل 2018 16:10

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بحالی پر توجہ دی جائے کیونکہ ملک کی صنعتوں کا اس سے بالواسطہ اور بلاواسطہ گہرا تعلق ہے، لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ صنعتوں کے لیے بہت اہم ہے، لاہور چیمبر طویل عرصہ سے اس کی بحالی کا مطالبہ کررہا ہے لیکن سٹیک ہولڈرز کے مفادات کے منافی فیصلہ کیا گیا، کاروباری برادری یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بندش کا فیصلہ کیوں اور کس کے لیے کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر یکطرفہ طور پر کردیا گیا ہے، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ انجینئرنگ سیکٹر اور دیگر صنعتوں کے لیے بہت اہم کردار ادا کررہا تھا اور اس کی بندش صورتحال کو خراب کرے گی اور انجینئرنگ سیکٹر سمیت دیگر شعبہ جات بٴْری طرح متاثر ہونگے، لاہور چیمبر کے نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بندش کا فیصلہ فورا واپس نہ لیا گیا تو آٹو اور وینڈنگ انڈسٹری کو بھاری نقصان ہوگا، انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ جیسا اہم ادارہ بند کرنے سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھی اچھا پیغام نہیں جائے گا، اداروں کی بندش مسائل کا حل نہیں بلکہ حکومت ان کی بحالی کے لیے مربوط پالیسی وضع کرے۔

متعلقہ عنوان :