نمل اسلام آباد کے شعبہ اردو اور ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

نمل زبان و ادب اور تحقیق کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ قومی زبان افتخار عارف

جمعرات 26 اپریل 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) اسلام آباد کے شعبہ اردو اور ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’اردو تنقید اور تحقیق: رحجانات کا عصری و عالمی تناظر‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی علامہ اقبال یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی تھے کانفرنس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ادارہ قومی زبان پروفیسر افتخار عارف، ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیاء الدین نجم نے کی کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل نمل محمد ابراہیم، ڈین لینگوئجز ڈاکٹر سفیر اعوان، صدر شعبہ اردو ڈاکٹر روبینہ شہناز، ترکی، ایران، کشمیر، بھارت اور ملک بھر سے شریک سکالرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کے دوران مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ادب کو حکمران طبقے نے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا ، اس کی ایک قسم مزاحمتی ادب بھی ہے جس کی مثال برطانوی راج میں دیکھی جا سکتی ہے۔ افتخار عارف نے اپنے خطاب میں نمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نمل زبان و ادب اور تحقیق کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو ادب میں تحقیق نہ ہونے کے برابر ہے، نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔