عمان ایئرنے عرب ٹریول مارکیٹ میں فرسٹ کلاس سوئٹ متعارف کرادیا
جمعرات 26 اپریل 2018 16:30
(جاری ہے)
اس موقع پر معزز مہمانوں کو عمان ایئر کے فرسٹ کلاس منی سوئٹ کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ شرکاء کو اس کی خصوصیات سے بھی آگاہ کیاگیا۔
فرسٹ کلاس منی سوئٹ اپنی نوعیت کا ایک بے مثال انتہائی آرام دہ اور لگژری بڑا سوئٹ ہے جس میں لیٹنے کے لیے آرام دہ سیٹ فراہم کی گئی ہے،جو کہ کسی بھی کمر شل ایئرلائنر میں فراہم کی جاتی ہے،جس کے پرائیویسی ڈیوائڈر کو الیکٹرونک کی مدد سے کنٹرول کیا جاتا ہے، سوئٹ میں ایک عدد کھانے کی گاڑی جبکہ ایک انتہائی خوبصورت منی بار بھی رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر میتھا الحروقی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اس سے بڑھ کر فخر اور کیا ہوگا کہ عمان ایئر کی جانب سے بے مثال فرسٹ کلاس منی سوئٹ کا اعلان عریبین ٹریول مارکیٹ میں کیا جارہاہے، جو کہ ٹریول انڈسٹری کا بڑا ایونٹ ہے جس میں شعبے کی نمایاں کمپنیاں شرکت کرتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عمان ایئر اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کررہی ہے، تاکہ اس کے صارفین کو معیاری خدمات سے مطمئن کیا جاسکے،کمپنی کی جانب سے فرسٹ کلاس منی سوئٹ کا اعلان اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے معزز مہمانو کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ عمان ایئر کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ہمارے ملک کا دورہ کریں اور عمانی ثقافت سے لطف اندوز ہوں ، مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ عمان ایئر کی ہر فلائٹ میں مسافروں کو اعلیٰ معیار کی خدمات اور مہمان نوازی کی ثقافت کا رنگ نمایا طور پر دکھائی دے گا۔ عمان ایئر کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ اپنے صارفین کوبے نظیراور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرے،9جہازوں پر مشتمل 787ڈریم لائنر بیڑے میں فرسٹ کلاس منی سوئٹ کا اعلان اس بات کی تصدیق کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار عمان ایئر کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسرعبدالعزیز الرئیسی نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمان ایئر اپنے صارفین کو وہ تمام سفری سہولیات فراہم کررہاہے جو کہ شعبے کی نمایاں ایئرلائنز اپنے صارفین کو فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ہمیں اپنی نئی پراڈکٹ کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے اور امید ہے کہ ہمارے صارفین اس نمایاں خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے سفر کو مزید آرام دہ اور یادگار بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.