امتحانی سینٹر پر ناظم امتحانات میرپورخاص کا چھاپہ، غفلت برتنے پر 3 انویجیلٹرز نااہل قرار

جمعرات 26 اپریل 2018 16:30

نوکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء)نوکوٹ امتحانی سینٹر پر ناظم امتحانات میرپورخاص کا چھاپہ 9کاپی کیس اور اور غفلت برتنے پر تین انویجیلٹرز نااہل قرار تفصیلات مطابق تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے زیر اہتمام جاری انٹرسالانہ امتحانات کے سلسلے میں نوکوٹ گورنمنٹ ہائز سیکنڈری اسکول کے امتحانی سینٹر میں گیارہویں کے انگلش کے پرچے کے دوران تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے ناظم امتحانات انوار خانزادہ نے آٹھ رکنی ٹیم کے ہمراہ اچانک چھاپہ مار کر مختلف بلاکوں میں نقل کرتے ہوئے 9امیدواروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر کاپی کیس کئے گئے اور بلاک میں غفلت برتنے پر تین انویجیلٹرز کو نااہل قرار دے کر سینٹر سے باہر کردیا ۔