سندھ اسپورٹس بورڈ ملاکھڑا سندھ چیمپیئن شپ‘ مختار عالمانی پہلوان نے میدان مارلیا

جمعرات 26 اپریل 2018 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ ملاکھڑا سندھ چیمپیئن شپ میں پہلوان مختار عالمانی نے سندھ چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا‘ روزی گوٹھ ضلع ویسٹ میں ہونے والی اس چیمپیئن شپ میں سندھ بھر سی60سے زائد ملھ پہلوانوں نے شرکت کی۔ اس دو روزہ چیمپیئن شپ کے اختتام پر پہلی پوزیشن کا مقابلہ مختار عالمانی اور رجب باریجہ کے درمیان ہوا جسے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد مختار عالمانی نے جیت کر سندھ چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کیا‘ دوسری پوزیشن کا مقابلہ خان محمد شورو نے عبدالجبار گلدستہ کو شکست دے کر جیت لیا جبکہ تیسری پوزیشن گلاب بلوچ نے شیر خان خاصخیلی کو زیر کرکے حاصل کی‘ آرگنائزر پہلوان بہرام خاصخیلی نے چیمپیئن شپ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرنے پر سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملھ ایسو سی ایشن کے پاس اپنی کوئی جگہ یا میدان نہیں ہے اور ہم مختلف فٹبال گرائونڈز یا پارکوں میں اپنی چیمپئن شپ اور ٹورنامنٹس کا انعقاد کرتے ہیں اس لئے میں بحیثیت سیکریٹری اور آرگنائزر ملھ ایسو سی ایشن سیکریٹری اسپورٹس سے درخواست کرتا ہوں کہ ملھ ایسو سی ایشن کو اپنی مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے کوئی میدان الاٹ کیا جائے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مہمان خصوصی وائس چیئرمین لالہ عبدالرحیم اور کونسلر گل حسن نے فاتح کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :