ْسندھ اسپورٹس بورڈ حسن علی سولنگی والی بال ٹورنامنٹ خیرپور‘شاہ لطیف وڈا ماچھون کی کامیابی

جمعرات 26 اپریل 2018 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے حسن علی سولنگی والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاہ لطیف وڈا ماچھون کلب نے سچل وڈا ماچھون کلب کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا‘ وڈا ماچھون میونسپل گرائونڈ خیرپور میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں اندرون سندھ سی16ٹیموں نے شرکت کی‘ فائنل مقابلہ شاہ لطیف کلب اور سچل کلب کے درمیان کھیلا گیا جسے فاتح ٹیم نے نذیر میمن‘ غلام علی اور آغا عرفان کے عمدہ کھیل کی بدولت جیت کر فاتح ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنالی‘ مہمان خصوصی عبدالستار سومرو نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں والی بال کے فروغ کے لئے محکمہ کھیل اور سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی کے بھرپور تعاون کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی وہ ہمارے ساتھ اپنا تعاون بر قرار رکھیں گے‘ بعد ازاں مہمان خصوصی عبدالستار سومرو نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے‘ غلام علی اور کپتان آغا عرفان کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے پر اسپیشل انعامات سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :