گریڈ 19 کے آفیسر ہارون خان صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا میں بطور ڈائریکٹر جینڈر افیئر تعینات

جمعرات 26 اپریل 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے گریڈ 19 کے آفیسر ہارون خان کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا میں بطور ڈائریکٹر جینڈر افیئر تعینات کر دیا ہے جبکہ ندیم قاسم ڈائریکٹر الیکشنز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ الیکشن سیکرٹریٹ میں تعینات کیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جمعرات کو جاری کر دیا گیا ہے۔ ندیم قاسم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ کی آسامی پر تین ماہ کیلئے یا مستقل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی تک ذمہ داری سونپی گئی ہے۔