گارڈ فادر کا ایک اور درباری نااہل ہوگیا ہے، عمران خان کا ردعمل

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات اپریل 16:36

گارڈ فادر کا ایک اور درباری نااہل ہوگیا ہے، عمران خان کا ردعمل
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2018ء) ::تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گارڈ فادر کا ایک اور درباری نااہل ہوگیا ہے،یہ لوگ کرپشن اور منی لانڈرنگ کوچھپانے کیلئے اقامہ کوبطور شیلڈ استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلام ہائیکورٹ میں وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد سوشل میڈیا پراپنے ردعمل میں کہا کہ گاڈ فادر کا ایک اوردرباری آج اُسی انداز میں نااہل ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کو چھپانے کیلئے اقامہ کا سہارا لینے والا ایک اور درباری نااہل ہوگیا۔ یہ لوگ کرپشن اور منی لانڈرنگ کوچھپانے کیلئے اقامہ کوبطور شیلڈ استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ حق کا ساتھ دیتا ہے۔ آج خواجہ آصف نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بد نام ہوگئے۔ کیونکہ انہوں نے شوکت خانم اسپتال کو نشانہ بنایا تھا۔