Live Updates

خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کی باری

تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق نے وزیر داخلہ احسن اقبال کے اقامہ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 اپریل 2018 16:38

خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کی باری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرا الحق نے وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ابراالحق کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق کیس کے فیصلے کا انتظار تھا۔

(جاری ہے)

اقامہ کی بنیاد پر احسن اقبال کے خلاف بھی عدالت جائیں گے۔اور اس سے متعلق ہماری پوری تیاری ہے۔یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر خواجہ آصف کو بھی نا اہل قرار دیا گیا ہے۔خواجہ آصف پر بیرون ملک نوکری کرنے اور اقامہ رکھنے کا الزام عائد تھا۔خواجہ آصف کے بعد اب تحریک انصاف احسن اقبال کو نا اہل کروانے کے لیے بھی سر گرم ہو گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات