قبرستانوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف تجاوزات اور رکاوٹوں کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کیا جائے ،سید نیئر رضا

جمعرات اپریل 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے قبرستانوں ،مساجد و امام بارگاہوں اور اسکولوں اور کالجز کے اطراف مستقل بنیادوں پر بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا نے اور تجاوزات اور رکاوٹوں کا فی الفور خاتمے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شب برات سے قبل قبرستانوں اور عبادت گاہوں پر جاری انتظامات مکمل کرنے کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں صفائی وستھرائی ،روشنی کی بحالی تجاوزات کے خاتمے کو شب برات سے قبل انجام دیا جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیاتی نمائندوں اور متعلقہ افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں اور شب برات کے حوالے سے جاری انتظامات کے معائنے کے لئے مختلف قبرستانوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ملیر ماڈل زون میں سڑکوں کی تعمیر و ترقی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ عوامی سہولتوں اور علاقائی ترقی کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل نگرانی میں اور معیاری بنایا جائے تاکہ عوام ترقیاتی منصوبوں سے دیرپا سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں بعد ازاں چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے ضلع حدود میں مختلف قبرستانوں کا دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت شب برات کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ شب برات پر قبرستان آنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے صفائی وستھرائی اور روشنی کی بحالی کے انتظامات کے ساتھ قبرستانوں کے اطراف امد و رفت کے راستوں کو مکمل کلیئر رکھا جائے ،قبرستانوں کے باہر پارکنگ کے انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ زائرین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنا یا جائے ۔

متعلقہ عنوان :