کرکٹ ایسو سی ایشن ڈسٹرکٹ چاغی کے ضلعی کابینہ کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب

جمعرات 26 اپریل 2018 16:40

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) کرکٹ ایسو سی ایشن ڈسٹرکٹ چاغی کے ضلعی کابینہ کے عیدیداروں کی حلف برداری کی تقریب دالبندین پریس کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین میر حبیب اللہ خان موسی خیل نے ضلعی کابینہ کے لیے عیدیداروں سے حلف لیا اس موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول دالبندین کے ہیڈماسٹر حاجی عبدالباری نوتیزئی ٹیچر ایسوسی ایشن چاغی کے ضلعی صدر نزیر ایجباڑی چاغی یوتھ موومنٹ کے چیرمین عبدالمالک نوتیزئی نیشنل پارٹی رہنما اسماعیل وطن دوست چاغی بار کے وکلاء عبدالشکور بادینی ناصر خان بادینی پریس کلب دالبندین کے صدر حاجی عبدالستار کشانی سیکرٹری علی دوست بلوچ اور دیگرز ؓبڑی تعداد میں موجود تھے حلف برداری کی تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین میر حبیب اللہ خان موسی خیل اور دیگرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے صحت مند سرگرمیوں تقاریب سے صحت مند ماحول جنم لیتا ہے ایسے ایسو سی ایشنز کا مقصد کرکٹ اور سپورٹس کی ترقی وفلاح بہبود کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا صحت مند ماحول بنانے کے لیے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہوگا اور ہمارے نوجوان نسل کو صحت مند منانے کے لیے ہر ایک کو اپنا سوچ بدلنا ہوگا اور یہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہیںاور سپورٹس کے ساتھ تعلیم بھی ضروری ہیں تو اس سے ہمارا ملک و قوم ترقی کریگا انہوں نے کہا ا چھی صحت مند جسم کے لیے سپورٹس بے حد ضروری ہیں اور سپورٹس کے لئے ہمیں اپنے گراونڈز کے میدانوں کو آباد کرنا ہوگا تو اس سے نوجوان نسل کو سپورٹس کا مواقع ملے گا کرکٹ کی بہتری کے لئے نئے کابینہ کے عیدیداروں پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے وہ سب کو ساتھ ملا کر کرکٹ کے لئے کام کریں اس موقع پر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی عبدالقادر بلوچ نے کہا ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مراد اسماعیل اور بگٹی استیڈیم کے منیجر منصور خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہے ان کی کوششوں سے ڈسٹرکٹ چاغی کو پلینگ رائٹس ملے ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی کابینہ کے عیدیداروں میں چیرمین شکیل احمد سنجرانی وائس چیرمین عبدالمجید صدر محمد عمران نائب صدر شہزاد احمد سیکرٹری غلام حیدر عاجز ڈپٹی سیکرٹری عبیداللہ ریکی پریس سیکرٹری علی احمد مینگل رابطہ سیکرٹری عطاء اللہ شہی آفس سیکرٹری عبدالخالق کوچ مقبول احمد شیرزئی منیجر سعید احمد سنجرانی خازن حکیم شاہ شامل تھیں