Live Updates

آنیوالے انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ، ڈاکٹر رقیہ ہاشمی

اتحادیوں کیساتھ ملکر صوبے میں حکومت بنائیں گے ،صوبائی مشیر خزانہ

جمعرات 26 اپریل 2018 17:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) صوبائی مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے کہاہے کہ آنیوالے انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر صوبے میں حکومت بنائے گی ،بلوچستان کو وفاق نے ہمیشہ نظر انداز کیا اور ترقیاتی منصوبے شروع نہیں کئے اگر بروقت ترقیاتی منصوبے شروع کئے جاتے تو بلوچستان اس وقت ترقی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے اس صوبے کو پسماندہ کہنا غلط ہے اس صوبے کیساتھ اتنے وسائل ہے اگر ان کو صحیح طورپر استعمال کیا جائے تو بلوچستان دوسروں صوبوں کی مدد کرسکتاہے ،اب وقت آگیا ہے کہ ہم صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے صاف نیت سے کام کریں تاکہ صوبہ ترقی کے لحاظ سے دوسرے صوبوں کے برابر آجائے اور وہ وقت دور نہیں کہ صوبہ بلوچستان دیگر صوبوں کی مالی مدد بھی کرے گا،یہ بات انہوںنے بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میںسابقہ کواڈی نیٹر وزیراعلی بلوچستان علائو الدین کاکڑ، اسپشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر حاجی لالہ جان اچکزئی، سحرش شالوم کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر صادق بٹ ،پاکستان پیس کونسل صوبائی ترجمان سردار بشیر ،سینٹرل کمیٹی ممبر مسلم لیگ (ن) سید توصیف گیلانی ،پاکستان تحریک انصاف کے ندیم خان کاکڑ ،سینٹرل کمیٹی کے ممبر مسلم لیگ (ن) محمد سلیمان اچکزئی ،تحریک انصاف کے اسفندیار کاکڑ ،پاکستان ورکرز پارٹی کے پرنس امان اللہ بختیار یوسفزئی ،پاکستان پیس کونسل کے تاج محمد کاکڑ ،پاکستان پیس کونسل کے باز محمد عادل ،چیئرمین بلوچستان پراگرویسوسی ایشن کے سید آغا گل شاہ بخاری ،آصف جون ،سہرش شیلون،روبن یوسف،ندیم پاسٹر ،ندیم جگہ ،حاجی حبیب اللہ اوتمانخیل ،پاسٹر ویلسن فضل ،پیٹر عامی ،مریم صفی اللہ نے بلوچستان عوامی پارٹی ’’ابا ‘‘ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات