سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا ظاہر شاہ کے زیر صدارت اہم اجلاس

جمعرات 26 اپریل 2018 17:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا ظاہر شاہ کے زیر صدارت اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس مردان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود، ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ ظہیر الدین بابر، ٹی ایم او مردان آصف خان ، پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایل سی کے علاوہ سی اینڈ ڈبلیو (بلڈنگ/ہائی ویز) ، واپڈ ا اور سوئی گیس سمیت متعلقہ اراکین نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنرنے مردان میں جاری ترقیاتی کاموں میں شامل زیر تعمیر جواد چوک و چارسدہ چوک فلائی اوور، میگا پارک، جم نیزیم اور بیوٹیفیکیشن سکیمز وغیرہ کے بارے میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ خیبر پختونخوا کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے ضلع مردان میں جاری ترقیاتی کاموں کی پراگریس کو جانچنے اور ان میں درپیش مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ کے ذمہ جو کام بھی باقی ہیں جسکی وجہ کام کی رفتار متاثر ہورہی ہے کو فوری طور پر حل کریں اور ان تمام کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کام کے معیار اور مقدارپر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :