جوڑ بازاار اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی اور غیر رجسٹر ڈ لیبارٹریوں اور میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی

جمعرات اپریل 17:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر میر خواص خان نے جوڑ بازاار اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی اور غیر رجسٹر ڈ لیبارٹریوں اور میڈیکل سٹورز کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے متعد د لیبارٹریوں اور میڈیکل سٹورز کو سیل کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

معائنہ کے دوران ڈرگ انسپکٹر اور ایس ایچ او جوڑ بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ اب تک 38میڈیکل سٹورز ، عطائیوں کی دکانوں اور جعلی ڈاکٹرز کے کلینکس کو سیل کر چکی ہے جبکہ 40ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :