ٹریفک وارڈن پولیس مردان نے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا

جمعرات 26 اپریل 2018 17:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) ٹریفک وارڈن پولیس مردان نے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کیا ہے ، اور متعدد موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اور ان تمام غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فارمز ضلعی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس رجسٹریشن بجھوادئیے گئے ہیں تاکہ آئندہ کیلئے خلاف ورزی نہ ہوسکے ۔ بصورت دیگر ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ اس موقع پر انچارج ٹریفک وارڈن پولیس مردان انسپکٹر محمد اقبال نے کہا کہ تمام موٹر سائیکل مالکان اپنی موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بروقت کروائیں ، ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور مہذب شہری ہونے کا فریضہ ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :