ٹیبل ٹینس کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے باضابطہ افتتاح کیا

جمعرات 26 اپریل 2018 17:33

ٹیبل ٹینس کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خواتین انڈر 15 تربیتی کیمپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگیا،کیمپ کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے کیا ان کے ہمراہ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ خان ،شاہ فیصل ،منیر عباس سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں، کیمپ میں صوبے بھر سے 16 لڑکیاں تربیت حاصل کر رہی ہیں کیمپ ایک مہینے جاری رہے گا، کوچ ابصار علی کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیمپ کا مقصد انڈر 15 کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے تیا ر کرنا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنر ل سپورٹس جنید خان کہا کہ حکومت نے پہلی خیبر پختونخوا سپورٹس پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔جس میںسرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھیلوں کے فروغ کیلئے نرسریز کا کام کریگی جس کیلئے سکولوں کی سطح پر سپورٹس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس پالیسی کے تحت سپورٹس کو باقاعدہ ایک صنعت کا درجہ دیا جائیگا جبکہ ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے بڑے پیمانے پر مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔صوبائی سطح پر سپورٹس منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جبکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ، سہولیات اور انعامات کیلئے طریقہ کار بھی پالیسی کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :