ڈی ایچ ای پشاور کرکٹ لیگ ، سٹی ایگل نے پختون یونائیٹڈ کو شکست دیدی

جمعرات اپریل 17:33

ڈی ایچ ای پشاور کرکٹ لیگ ، سٹی ایگل نے پختون یونائیٹڈ کو شکست دیدی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ اور یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام ڈی ایچ اے پشاور کرکٹ لیگ میںسٹی ایگل نے پختون یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر کواٹرفائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورمیں جاری پشاور کرکٹ لیگ کے پہلے میچ میںسٹی ایگل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 190 رنز بنائے جس میں محمد نیاز 71 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے، اور ناٹ آئوٹ رہے ،جواب میں پختون یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 180 رنز بناسکی ،محمد ثاقب 55 ، ابرار 24 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے سٹی ایگل نے میچ میں دس رنز سے کامیابی حاصل کرکے اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا،، محمد نیاز کو بہترین پرفارمنس کی بنیاد پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

(جاری ہے)

اس طرح ڈی ایچ اے پشاور کرکٹ لیگ کا پہلا لیگ رائونڈ مکمل ہوگیا جس میں مہمند سکول، خیبرازمری، سٹی ایگلز، فوڈ سیفٹی سٹرائیکرز، گھنٹہ گھر زلمی، بالا حصار بریالی نے کواٹرفائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :