قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے شیڈول ور ایجنڈے کی منظوری کے لئے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (کل) ہو گا

جمعرات 26 اپریل 2018 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے شیڈول ور ایجنڈے کی منظوری کے لئے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس (کل) جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔