جمہوریت کی نام نہاد چمپئن (ن) لیگ نے جمہوریت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ‘عزیز الرحمن چن

جمعرات اپریل 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ جمہوریت کی نام نہاد چمپئن (ن) لیگ نے جمہوریت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا اور ملکی اداروں کو کمزور کیا نااہل وزرا کی فوج میاں نواز شریف کو بھی لے ڈوبی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امن و ترقی کے لئے جمہوریت کے استحکام کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

جمہوریت کا تسلسل ہی عوام کو حکمرانی اور ملک کو زیادہ بہتر قیادت کے انتخاب کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس عمل سے عوام کو ان کے تمام وہ حقوق ملتے ہیں جن کی فراہمی کے لئے آج ہماری عدالت عظمیٰ کو از خود نوٹس لینا پڑ رہے ہیں اور اس سے بظاہر ثابت ہو چکا ہے کہ ن لیگی حکومت اپنے سسٹم کو چلانے میں ناکام ہو گئی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ کرپشن،، اقربا پروری ، ذاتی مفادات اور ظلم و استحصال کی وجہ سے ن لیگی حکومت اپنا وقار کھو بیٹھی ہے۔