پی آئی ٹی کے پروجیکٹ پلان 9 کے زیر اہتمام -"ایکس پوزیشن9 "کا انعقاد

جمعرات 26 اپریل 2018 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے منصوبے پلان 9 کے زیر اہتمام پاکستان کے ایکو سسٹم میںتمام شراکت داروں کیلئی5مئی 2018کو ارفع سافٹوئیر ٹیکنالوجی پارک میں "ایکس پوزیشن9 "کے نام سے ایک تقریب کا انعقادکیا جا رہا ہے۔80 سٹارٹ اپس کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیک کمپنیاں اس میں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔

(جاری ہے)

اس تقریب میںمستقبل کیلئے اس بڑھتی ہوئی صنعت کی کامیابی اورناکامی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔جس سے کاروباری صنعت کی واضح ترقی اور ایکو سسٹم میں شراکت داروں کے ملاپ سے بنیادی طورپر صنعت کو سہولت ملے گی۔ایکس پوزیشن 9میں گیم ڈویلپمنٹ ،مسائل کا حل اورہیکاتھن کی سرگرمیاں شامل ہونگی۔ایکو سسٹم کو فروغ دینے اورحکومت اور صنعت کے مختلف شراکت داروں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کیلئے پینل بحث کا بھی ایک سیشن منعقد کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر امیدواروں میں مقابلوں کے ذریعے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :